لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ماہرہ خان سلیم نامی شخص کی محبت میں گرفتار ہو گئی ہیں۔ماہرہ خان نے کچھ ماہ قبل ثمینہ پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ کسی سے محبت کرتی ہیں اور شادی کریں گی لیکن انہوں نے اس کا نام اور دیگر تفصیل فراہم نہیں کی تھی جبکہ اب ایچ ایس وائے نے ماہرہ خان سے لائیو سیشن کے دوران اس شخص کے نام سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ شخص سلیم کریم ہے ۔