لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ متیرا نے چھٹیوں پر جاتے ہی ایسا دھماکہ کیا ہے کہ ہر کوئی حیران ہے جو چھٹیاں منانے کی غرض سے جزائر ہونڈراس گئی ہوئی ہیں جہاں سے ان کی پہلی تصویر نے ہی ہلچل مچا دی۔متیرا اپنے بولڈ انداز کے باعث مشہور ہیں، سوشل میڈیا پر اکثر وہ ایسی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جن کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب انہوں نے ایک ایسی تصویر پوسٹ کی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی اکثریت غصے سے آگ بگولہ ہے ۔متھیرا نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ بوٹ پر مختصر کپڑے پہن کربیٹھی ہوئی ہیں۔ یہ تصویر سامنے آتے ہی پاکستانیوں نے اداکارہ کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں زبردست انداز میں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے طرح طرح کی باتیں کی ہیں تاہم اداکارہ نے کسی کی بات کا بھی نوٹس نہیں لیا۔یاد رہے کہ متیرا اس سے پہلے بھی کئی بار ایسی بولڈ تصاویر شیئر کرتی رہی ہیں تاہم انہوں نے کبھی بھی لوگوں کی پرواہ نہیں کیونکہ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے زندگی گزارنا چاہتی ہے ۔