لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ فریال محمود کو لاک ڈائون کے دوران مہوش حیات کی یاد ستانے لگی ہے انسٹاگرام پر فریال محمود نے مہوش حیات کے ہمراہ ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی اور اْس تصویر میں دونوں اداکارائیں ڈانس فلور پر بیٹھی نظرآرہی ہیں تصویر پوسٹ کرتے ہوئے فریال محمود نے مہوش حیات سے مخاطب ہوتے ہوئے سوال کیا کہ ’مہوش آخر یہ کورونا کب جائے گا؟‘فریال محمود نے لکھا کہ ’میرا تمہارے ساتھ ڈانس کرنے کا بہت زیادہ دل کر رہا ہے ۔‘اداکارہ نے جذباتی ہوتے ہوئے لکھا کہ ’لاک ڈائون کے دوران مجھے تمہاری بہت کمی محسوس ہورہی ہے اور میں گزشتہ روز سے تمہیں بہت زیادہ یاد کر رہی ہوں۔انہوں نے لکھا کہ میری دْعا ہے کہ وائرس جلد ہی ختم ہوجائیاور پھر ہم دونوں دوبارہ سے ایک ساتھ ڈانس کریں گے ۔