لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ میرا نے کہا زندگی غیر یقینی ہے ۔ انہوں نے انسٹا گرام پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے اپنے مداحوں کو لکھا کہ زندگی بہت غیر یقینی ہے اس لیے اپنے دل میں دبی ہوئی خواہشات کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں اور زندگی کو بھرپور طریقے سے گزاریں ۔ انہوں نے مزید کہاکہ انہوں نے اپنی زندگی میں کوئی خواہش ایسی نہیں رہنے دی جسے انہوں نے پورا نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی ضروریات کا خیال رکھنا چاہئے ۔