لاہور(کلچرل رپورٹر)سٹیج کی معروف اداکارہ مہک نور 19 سال کی ہوگئیں،سالگرہ فیملی ممبران کے ساتھ سادگی سے منائی۔ اداکارہ مہک نور نے کرونا وباء کی وجہ سے اپنی 19 ویں سالگرہ انتہائی سادگی کے ساتھ اپنے گھر والوں کے ساتھ منائی اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور فیملی ممبران نے انہیں تحائف دئیے ۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مہک نور نے کہاکہ وہ اپنی سالگرہ ہر سال جو ش و خروش سے مناتی رہی ہیں ۔