کراچی(کلچرل رپورٹر) پاکستانی ڈراموں کی سپر ہٹ جوڑی احد رضا میر اورسجل علی نے حقیقی زندگی میں بھی ایک ہونے کا فیصلہ کرتے ہوئے منگنی کرلی۔ ڈراما سیریل ’’یقین کا سفر‘‘سے شہرت حاصل کرنے والی اس جوڑی نے بالآخر ایک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔احد اور سجل نے اپنے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں سجل علی دلہن بنی انتہائی خوبصورت لگ رہی ہیں جب کہ احد بھی دولہا کے لباس میں غضب ڈھارہے ہیں۔ تصویر کے ساتھ دونوں نے ایک ہونے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا یہ ہماری زندگی کی نئی شروعات ہے ہمیں اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ ہم نے منگنی کرلی ۔ ہمارا یہ خاص دن ہمارے گھر والوں ، دوستوں اور پرستاروں کی دعاؤں سے مزید خاص ہوگیا ہے ۔دونوں فنکاروں کے منگنی کرنے کے اعلان کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے وہیں شوبز فنکاروں نے بھی دونوں کو دعائیں دیں۔