لاہور (شوبز ڈیسک) فلم ، ٹی وی اور سٹیج کے سینئر اداکار اور ڈرامہ رائٹر ذوالقرنین حیدر نے فلم کا سکرپٹ لکھنا شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکار ذوالقرنین حیدر اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ کسی فلم کا سکرپٹ لکھ رہے ہیں جس میں ہلکی پھلکی کامیڈی ، ایکشن اور رومانس بھی شامل ہو گا ۔توقع ہے کہ وہ اگست کے آخر تک فلم کا سکرپٹ مکمل کر لیں گے ۔