لاہور(شوبز ڈیسک) فلم سٹار ثنانے ایک بار پھر بڑی سکرین پر جلوہ دکھانے کی تیاری کرلی ہے ۔اداکارہ ثناکو نئی آنے والی فلم"نکاح"میں ہیرو فرخ علی شائق کے مقابل کاسٹ کرلیاگیاہے ۔ فرخ علی اس سے پہلے ماڈلنگ اور اداکاری میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرچکے ہیں۔ فلم کی ممکنہ کاسٹ میں اداکار بابرعلی، جاوید شیخ، ایمان احمد اور عروج شامل ہیں ، فلم کے ڈائریکٹر وقاص احمد، ڈی او پی عمار شاہد،رائٹر عطا اللہ عالی جبکہ ڈریس ڈیزائنر فادی اینڈ ایمان ہیں ۔فلم کامیوزک ساحرعلی بگا نے ترتیب دیا ہے اور سنگر سفین علی نے آواز کا جادو جگایا ہے ، فلم نکاح کی شوٹنگ پاکستان،تھائی لینڈ اور یورپ کے مختلف مقامات پر کی جائے گی۔