لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف ادکارہ حرا مانی کی جانب سے اپنے شوہر سلمان شیخ کے لیے محبت بھرا پیغام سامنے آیا ہے انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنے شوہر سلمان شیخ کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ ہی مانی کے لیے خصوصی پیغام بھی لکھا۔تصویر پوسٹ کرتے ہوئے حرا مانی نے لکھا کہ ’جب تم میرے ساتھ ہو تو مجھے دْنیا سے ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔‘