لاہور( کلچرل رپورٹر) ٹی وی کی دو سینئر آرٹسٹ اور ڈائریکٹر روبینہ اشرف اور سکینہ سموں بھی کورونا کا شکار ہوگئیں جس کے بعد دونوں آئسولیشن میں چلی گئیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں اداکاراؤں کی طبیعت چند دن سے خراب تھی جس پر انہوں نے کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت نکل آیا جس کے بعد دونوں نے اپنے گھروں میں آئسولیشن اختیار کر لی ہے ۔ذرائع نے مزید بتایا کہ سکینہ سموں اور روبینہ اشرف کے دیگر اہل خانہ کے ٹیسٹ بھی جلد متوقع ہیں۔