لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے عاشر وجاہت کے ساتھ گانا’’ائی کہاں سے گوری‘‘ گاتے بنائی گئی ویڈیو شیئر کردی، ہانیہ عامر اور عاشر وجاہت کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو گئی جس میں دونوں گانا’’ ائی کہاں سے گوری‘‘ گاتے دکھائی دے رہے ہیں۔ ہانیہ عامر ڈرامہ سیریل’’دلربا‘‘ میں دکھائی دیں جبکہ عاشر وجاہت فلموں کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔