لاہور(کلچرل رپورٹر ) اداکارہ سونیا حسین نے مستحق افراد کی مدد کرنے کیلئے کام کا آغاز کرتے ہوئے راشن بیگ کی تقسیم شروع کردی ہے ۔ سونیا حسین انسٹاگرام پر انہوں نے راشن بیگز کی ویڈیو شیئر کی ہے ، ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں کو ایک معنی خیز پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ 'ہر سال رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں ہر ایک شخص اپنی حیثیت کے مطابق اپنے مستحق بھائیوں کی مدد کرتا ہے۔