لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار شاہ رول علی نے لاہور آر ٹس کونسل کے زیر اہتمام تھیٹر فیسٹیول میں’’ڈرامے باز پروڈ کشن‘‘ کے کھیل’’دیکھ تونے کیا کیا‘‘ میں اہم کردار کیا۔ شاہ رول علی نے اپنی جاندار پرفارمنس سے ہال میں موجود ہر شخص کو آبدیدہ کر دیا۔ اس موقع پر سینئر اداکارہ عذرا آفتاب اور ماہ نور کا کہنا تھا کہ شاہ رول علی نے اپنا کردار بہترین انداز سے پیش کیا ہے جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے ۔