اسلام آباد( آن لائن )پاکستانی اداکار عمران عباس کی حال ہی میں ایک تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے ۔وائرل ہوئی اس تصویر میں عمران عباس ایک شیر کے ساتھ پوز کرتے نظر آئے ۔سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنی والی اس تصویر پر کئی جانوروں کے تحفظ کے لیے سرگرم کارکنان اور مداحوں نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا جبکہ اداکار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ سوال بھی کیا کہ انہوں نے ایک جنگلی جانور کو قید میں بند کیوں رکھا گیا ہے ؟ عمران عباس سے فوری وضاحت دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا کہ سمبا (شیر) کو اس وقت ریسکیو کیا گیا تھا جب یہ صرف 3 ماہ کا تھا، اسے پالتو بنا کر پنجرے میں نہیں رکھا گیا، اس شیر کو ایک فارم ہائوس میں اس کے قدرتی ماحول میں ہی رکھا گیا ہے جبکہ صرف ایک دن کے لیے اس گھر میں لایا گیا تھا۔