لاہور(کلچرل رپورٹر )معروف اداکار فہد مصطفی کی جانب سے پولیو رضا کاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے ٹوئٹر پر فہد مصطفی نے پولیو رضاکاروں کے لیے خصوصی ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اْنہوں نے کہا کہ ’آپ سب یہ جانتے ہیں کہ پولیو رضاکاروں کی ٹیم دن رات محنت کرکے کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے ۔فہد مصطفی نے کہا کہ ’پہلے یہ ٹیم پولیو کے خلاف لڑتی رہی اور اب عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف لڑ رہی ہے تاکہ اِس کے اثرات کو کم کیا جاسکے اور لوگوں کو اِس وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے ۔‘