لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ صبا قمرکا کہنا ہے کہ وہ تندرست رہنے کیلئے ورزش کرتی ہیں۔ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پراداکارہ نے جِم یونیفارم میں ملبوس اپنی ایک تصویر شیئرکی اورلکھا کہ ہمیں خود کو تندرست رکھنے کیلئے ورزش کرنی چاہیے ۔ صبا قمرکا ماننا ہے کہ ہمیں سمارٹ نظرآنے کی بجائے تندرست رہنا زیادہ ضروری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ روزانہ ورزش کرتی ہیں تاکہ وہ چست اورتوانا رہ سکیں واضح رہے کہ پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمرنیحال ہی میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا جس کے حوالے سے اداکارہ نے بتایا تھا کہ وہ اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع دیں گی۔