لاہور (کلچرل رپورٹر) معروف اداکار فوادخان نے ایک اور پاکستانی فلم سائن کرلی ہے جس میں وہ نابینا شخص کا کردار کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ اس فلم کو ایک بڑی کمپنی پروڈیوس کررہی ہے جس نے لیڈ رول کے لئے فوادخان سے رابطہ کیا تھاجنہوں نے سکرپٹ پڑھنے کے بعد فلم میں کام کرنے پررضامندی کا اظہار کیا ہے ۔فلم کی تفصیلات ابھی پوشیدہ رکھی جارہی ہیں۔