لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) اداکار محسن عباس کی عبوری درخواست ضمانت پر سیشن کورٹ میں سماعت ہوئی۔ عدالت نے محسن عباس کی ضمانت میں 23 اکتوبر تک توسیع کردی، عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین کے وکلاء کو بحث کے لیے طلب کرلیا، ایڈیشنل سیشن جج نے اداکار محسن عباس کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، سابق اہلیہ فاطمہ سہیل نے محسن عباس پر تشدد کرنے اور دھمکیاں دینے کا مقدمہ درج کروا رکھا ہے ، اداکار کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے ۔