کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستان کی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کی جانب سے اپنی شادی پر کیا گیا ڈانس سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گیا ہے ۔مہندی اور نکاح کے بعد اب مریم نفیس کی بارات سے سیکڑوں تصویریں اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں دُلہن سمیت پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد فنکاروں نے ڈانس فلور پر ہلہ گلہ، رقص کر کے خوب رنگ جمایا ہے ۔مریم نفیس کی شادی سے وائرل ہوتی اِن ویڈیو ز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاں مریم نفیس نے ڈانس کر کے اپنی شادی خوب انجوائے کی ہے وہیں اُن کے ساتھی فنکاروں نے بھی خوب رقص کیا اور شادی کو یادگار بنا دیا ہے ۔