لاہور(کلچرل رپورٹر) ماڈل و اداکارہ ربیعہ چودھری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی طلاق کے بارے میں بتاتے ہوئے لڑکیوں کو خصوصی پیغام بھی دیا ہے ۔پاکستانی مختصر فلم ’’بینچ‘‘ میں اداکاری کرنے والے ربیعہ چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے گلوکار و موسیقار میکال حسن سے طلاق کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ میں نے کبھی اپنی نجی زندگی لوگوں کے سامنے نہیں رکھی کہ وہ اس کے بارے میں باتیں کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ طلاق کا مطلب کسی قسم کا غم یا موت نہیں ہوتا کہ ہائے یہ کیا ہوگیا، ہائے بچی کی زندگی تباہ ہوگئی، اس کا یہ بھی مطلب ہو سکتا ہے کہ بچی کی زندگی تباہ ہونے سے بچ گئی۔