لاہور(کلچرل رپورٹر) سٹیج اداکارہ و پرفارمر نیلو خان نے چار سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ سے سٹیج ڈراموں میں پرفارم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اداکاہ نیلو خان 6 دسمبر سے لاہور کے مقامی تھیٹر میں پرفارم کرینگی جس کے لئے نیلو خان اور تھیٹر چیئرمین کے درمیان ایک دو روز میں معاہدہ بھی طے پا جائیگا۔ اداکارہ نیلو خان نے ڈانس ریہرسل بھی شروع کر رکھی ہے ۔ جبکہ ڈیزائنرز کو سٹیج ڈراموں کے لئے سپیشل ملبوسات تیار کرنے کا آرڈر بھی دے دیا گیا ہے ۔