کراچی (کلچرل رپورٹر) اداکارہ و ماڈل نشاء خان نے نئے پروجیکٹ سائن کر لئے ۔ ڈرامہ سیریل ’’الف اﷲ اور انسان‘‘، ’’کس دن میرا ویا ہوگا‘‘ریڈی سٹیڈی نو، ’’جلیبی‘‘ و دیگر ڈراموں میں عمدہ پرفارمنس دینے کے بعد نشاء خان ایک نئے انداز میں سکرین پر جلوہ گر ہونگی۔ نمائندہ 92 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نشاء خان نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی منفرد پہچان بنانے کے لئے کام کررہی ہوں، چیلنجنگ کردارکرنا پسند ہے اس سے میری اداکاری میں نکھار آتا ہے ایک جیسے کردار کرکے اپنے اوپر چھاپ نہیں لگوانا چاہتی، اسی لئے مختلف نوعیت کے کرداروں میں نظر آتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈرامہ انڈسٹری کا گراف دن بدن بڑھتا چلا جارہا ہے ۔ غیر ملکی کونٹینٹ کی بندش کے بعد پاکستانی عوام پاکستانی کونٹینٹ کو دیکھ رہی ہے اور پسند بھی کررہی ہے جبکہ دیگر ممالک میں ہمارے ڈرامے دکھائے جارہے ہیں جس سے فنکاروں کو بھی بین الاقوامی شناخت مل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی فلموں میں کام کروں گی۔