لاہور(شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ ثنا نے اندرون شہر میں فلم کی شوٹنگ کے دوران فرصت کے لمحات میں تاریخی مسجدوزیر خان کا دورہ کیا ۔ اداکارہ ثنا فلم ’’ شارٹ کٹ‘‘کی شوٹنگ میں حصہ لینے کے لئے کراچی سے لاہور آئی ہوئی ہیں ۔ گزشتہ روز انہوں نے اندرون شہرمیں فلم کی عکسبندی میں حصہ لیا جو مسجد وزیر خانہ سے ملحقہ ایک مقام پر کی گئی ۔ ثناء نے شوٹنگ کے دوران فرصت ملنے پر مسجدوزیر خان کا دورہ کیا اور فن و تعمیر کے شاہکار کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ مسجد کی تعمیر کو دیکھ کر یہ کہا جا سکتا ہے کہ ماضی کے ہنرمندوں نے بڑی محنت سے کام کیا ہے جس پر وہ یقینا داد کے مستحق ہیں۔