لاہور(شوبز ڈیسک) نامور کامیڈین ظفر ارشاد کینیڈامیں کامیاب سٹیج ڈرامہ کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ اداکار ظفر ارشاد پاکستانی فنکاروں پر مشتمل ثقافتی طائفے کے ہمراہ کینیڈا میں سٹیج ڈرامہ کرنے گئے تھے جہان انہوں نے دو ہفتے تک مختلف شہروں میں پرفارم کیا۔ پاکستانی فنکاروں کا سٹیج ڈرامہ دیکھنے کیلئے پاکستانی او رسکھ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے ہالوں کا رخ کیا۔