لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف ماڈل اداکارہ ثنا سرفراز نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز کردیا ہے ۔ان کی شادی گزشتہ روز امین قریشی سے انجام پائی جس میں ان کی فیملی اور قریبی دوستوں نے شرکت کی۔ثنا سرفراز نے شادی کی تمام تصاویر بھی سوشل میڈیا کے ذریعے وائرل کردی ہیں جس پر انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔یاد رہے کہ ثنا شرفراز نے چند ڈراموں میں اداکاری کے ساتھ ساتھ باقاعدگی سے ماڈلنگ بھی کی۔