لاہور( شوبزڈیسک) خواتین اداکارائوں نے اپنے سٹیج ڈراموں کی تشہیر کیلئے سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال شروع کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق فلم اور ٹی وی کی نسبت سٹیج سے وابستہ اداکارائیں سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کررہی ہیں جہاں وہ نہ صرف اپنے پرستاروں کو اپنی سر گرمیوں سے آگاہ رکھتی ہیں بلکہ لائیو سوالوں کے جوابات بھی دیتی ہیں۔ اداکارائوں کی جانب سے سوشل میڈیا کو اپنے آنے والے اور زیر نمائش سٹیج ڈراموں کی رتشہیر کے لئے بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔ پروڈیوسر ز اور ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ اب شاہراہوں پر فلیکسز اور سٹیمرز لگانے کی بجائے سوشل میڈیا بہترین پلیٹ فارم ہے اور خواتین اداکارائوں کی وجہ سے ان کے پراجیکٹس کی بھرپور تشہیر ہو رہی ہے ۔