لاہور(کلچرل رپورٹر)نامور اداکار عثمان راج کی پہلی فلم’’چھو لے آسمان‘‘ کا پوسٹر جاری کردیا گیا گیا جس میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ فلم کب ریلیز ہوگی۔عثمان راج کے ساتھ فلم کی کاسٹ میں مبشر ملک،ذیشان سکندر،انجم حبیبی، راحیلہ آغا،سلمان سنی، حسین ملک اور زارا حمد سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔فلم کے رائٹ اور ڈائریکٹر خاور ملک ہیں۔اس بارے میں عثمان راج کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی بہت اچھی ہے اور یہی چیز اس فلم میں میرے کام کرنے کی وجہ بن جس کے ساتھ ساتھ پوری ٹیم پروفیشنل لوگوں پر مشتمل ہے ۔ فلم کا میوزک بھی زبردست ہے جو شائقین کو ضرور پسند ائے گا۔تقسیم ہندوستان کے پس منظر میں بنایا گیا ڈرامہ ’ونڈ‘ الحمرا میں پیش کیا گیا جس میں اس حوالے سے اہم واقعات پیش کئے گئے ۔ڈرامے میں بتایا گیا کہ تقسیم سے قبل تمام مذاہب کے لوگ اپس میں بہت پیار محبت سے رہتے تھے اور ان کے درمیان کی قسم کا اختلاف نہیں تھا لیکن جیسے ہی قیام پاکستان کا اعلان کیا گیا سب کے رویئے ہی تبدیل ہوگئے اوروہی لوگ ایک دوسرے کے خون کے پیاسے بن گئے۔