لاہور( شوبز ڈیسک)پاکستانی ڈراموں کی مقبول ترین جوڑیوں میں اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی رومانوی جوڑی کا بھی شمار ہوتا ہے جن سے متعلق اطلاعات تھیں کہ وہ جلد ہی حقیقی زندگی میں ایک ہونے اور ترکی میں شادی کرنے والے ہیں ۔ایک انٹرویو میں احد رضا میر نے سجل علی سے شادی کرنے کے حوالے سے بات کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان دونوں کی شادی ضرور ہوگی۔ احد رضا میر نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر ان دونوں کی ترکی میں شادی کی خبریں جھوٹی ہیں، کیوں کہ اس حوالے سے ان دونوں نے کچھ نہیں کہا اور انہیں بھی سوشل میڈیا پر خبریں پڑھ کر معلوم ہوا۔اداکار کا کہنا تھا کہ آئندہ برس مارچ میں ترکی میں سجل اور ان کی شادی سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں تاہم انہیں امید ہے کہ ان دونوں کی شادی ضرور ہوگی لیکن اس بات کا علم نہیں کہ ان کی شادی ترکی میں ہوگی یا کہیں اور۔