اسلام آباد(آن لائن) پاکستانی اداکارہ حریم فاروق’’ گڈ ٹائم‘‘میگزین کے سر ورق کی زینت بن گئیں۔حریم فاروق نے انسٹاگرام پر گڈ ٹائم میگزین کے سر ورق کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میگزین میں ان کی فٹنس، ان کے کیریئر اور فلم’’ہیر مان جا‘‘ بارے بتایا گیا ہے ۔ حریم ان دنوں اپنی فلم’’ہیر مان جا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جو عید الاضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔دریں اثنا حریم فاروق کی فلم ہیر مان جا کا نیا گانا’’ چن ماہی‘‘ جاری کر دیا گیا ہے ، گانا علی رحمان خان اور حریم فاروق پر فلمایا گیا ہے جس میں عبداﷲ قریشی نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے ، فلم کی کاسٹ میں حریم فاروق، علی رحمان خان، فیضان شیخ، میکال ذوالفقار، شاز علی خان، آمنہ شیخ، عابد علی ، علی کاظمی اور احمد علی اکبر شامل ہیں۔ فلم عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔