لاہور(کلچرل رپورٹر)فلم اور سٹیج آرٹسٹ رمل کی ایک سال کے بعد تماثیل تھیٹر میں زبردست پرفارمنس، شائقین نے دل کھول کرداد دی۔رمل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹیج کو نہیں چھوڑا تھا ،ایک بریک لی تھی، اب دوبارہ تماثیل تھیٹر میں پرفارم کرنا اچھا لگ رہا ہے ۔ رمل پاکستانی فلم ’موسیٰ خان‘ کے مشہورگانے ’لگی لگی رے لگی لگی‘ پر پرفارم کررہی ہیں۔