لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ عمائمہ ملک نے شوبز سرگرمیوں کا آغاز کردیا اداکارہ کافی عرصہ بعد ماڈلنگ میں واپس آ گئی ہیں عمائمہ ملک پہلے اپنی فلم’’ دی لیجنڈز آف مولا جٹ’’ کی شوٹنگ اور بعد ازاں ذاتی مصروفیات کی وجہ کام نہیں کررہی تھیں البتہ اب حال ہی میں انہوں نے معروف برانڈ کا شوٹ کرایا ہے جو سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جارہا ہے ۔