لاہور(کلچرل رپورٹر)سابق اداکارہ نیمل خاور نے اپنے گھر میں آرٹ سٹوڈیو بنا لیا جس کی تصویر انہوں نے اسٹاگرام پر شیئر کی ہے نہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ ان کا یہ سٹوڈیو روم واحد جگہ ہے جہاں وہ آکر دنیا سے مکمل طور پر لاپرواہ ہو جاتی ہیں اور ان کا یہ کمرہ انہیں ایک مثبت انرجی فراہم کرنے کا ذریعہ ہے ۔