لاہور (آن لائن) سول عدالت لاہور کے جج نے ماڈل و اداکارہ ڈولی کے خلاف 10 کروڑ روپے ہرجانہ کے دعویٰ پر یکطرفہ کارروائی کا آغاز کر دیا، عدالتی حکم کے باوجود ادکارہ ڈولی نے جواب داخل نہیں کروایا، عدالت میں شہری عمران نے ہرجانہ کے دعویٰ میں موقف اختیار کیا کہ اداکارہ ڈولی غیر قانونی طور پر اس کی کمپنی کا لوگو استعمال کر رہی ہیں جبکہ ان کے رائٹس درخواست گزار کے پاس ہیں لہٰذا غیر قانونی طور پر لوگو استعمال کرنے پر 10 کروڑ روپے ہرجانہ دلایا جائے۔