لاہور(کلچرل رپورٹر)ابھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ کنزہ رزاق جنہوں نے انتہائی کم عرصے میں چھوٹی سکرین پر اپنی پہچان بنائی اب وہ پھر سے ہدایتکار انجم شہزاد کی نئی ڈرامہ سیریل ’’22 قدم‘‘ میں اپنا رنگ جمانے آرہی ہیں۔اداکارہ کنزہ رزاق اس سے قبل بہت ساری ڈرامہ سیریلز،ٹیلی فلموں اورٹی وی کمرشلز میںاداکاری کر چکی ہیں اس بار انجم شہزاد نے اپنے سپورٹس ڈرامہ سیریل میں انہیں ایک انتہائی اہم اوراچھوتے کردارمیں کاسٹ کیاہے ۔ اس ڈرامہ کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں تاہم ڈرامہ اپنے فلور پر ہے جسے جلد ریلیز کیاجائیگا۔ خوبرو اداکارہ کنزہ رزاق کو اس سے قبل ویب سیریز ’’لوگ کیا کہیں گے ‘‘میں فیصل قریشی اور ’’ایک جھوٹی محبت‘‘ میں بلال عباس خان کے ساتھ تنقیدی نظروں سے دیکھا گیا تھا۔