لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکار ا ظفر رحمٰن نے کراچی کواپنی پہلی محبت قراردیا ہے۔اداکارنے کراچی کے ساحل پر ڈوبتے سورج کی ایک تصویرشیئرکرتے ہوئے لکھا کہ ’کراچی میری پہلی محبت ہے ۔‘ اظفررحٰمن کا ماننا ہے کہ کراچی ایک خوبصورت شہرہے اسی وجہ سے انہیں یہ شہربہت پسند ہے اوروہ اس شہرکے علاوہ کہیں بھی نہیں رہ سکتے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ شْوٹنگ کیلئے دوسرے شہروں میں بھی جاتے ہیں لیکن ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ جلد کراچی واپس لوٹ آئیں اظفررحمٰن پاکستان کی ٹی وی انڈسٹری کا ایک جانا پہچانا نام ہیں، اظفراپنی وجاہت اورخوبصورتی کے علاوہ بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کی بناء پربھی جاتے ہیں۔