لاہور( شوبز ڈیسک) نامور اداکارہ ریشم ان دنوں مختلف برانڈزکی تشہیر کے لئے فیشن شوز میں مصروف ہیں ۔ اداکارہ ریشم نے نامور رجیولرز اور ڈیزائنرز کے ملبوسات اور جیولری کی تشہیر کے لئے معاہدے کئے ہیں جس کے لئے وہ شوز میں مصروف ہیں ۔ اداکارہ ریشم کی جانب سے مختلف برانڈز کی تشہیر کے لئے منعقدہ فیشن شوزمیں شرکت کی تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا جارہا ہے ۔