کراچی(کامرس رپورٹر) بیرون ادائیگیوں کے باعث ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 3کروڑ67لاکھ امریکی ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی جس سے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب 12 کروڑ65لاکھ کی سطح سے گر کر15ارب8کروڑ98لاکھ ڈالرز رہ گئے ۔ سٹیٹ بینک کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق24مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر سٹیٹ بینک کے ذخائر میں 78کروڑ8لاکھ امریکی ڈالر کی کمی ہوئی جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2کروڑ ایک لاکھ امریکی ڈالر کا اضافہ ہوا۔ ترجمان کے مطابق کمی کے باعث سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب1 کروڑ2لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 7ارب7 کروڑ96لاکھ ڈالر ہوگئے ۔ ترجمان کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ بیرونی ادائیگیاں ہیں۔