میرپورخاص (نامہ نگار ) سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے کلین مائی کراچی مہم کے نام پر کروڑوں کے فنڈز کا صفایا کردیا،وزیراعلیٰ کیلئے 5 سے 6 امیدوار بیٹھے ہیں،سب مراد علی شاہ کی گرفتاری کا انتظار کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے عامرپٹھان کی رہائش گاہ پران کے والد کے انتقال پرتعزیت کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ ان کا مارچ کس کی آزادی کے لیے ہے ،مولانا کے حلوے اور ڈیزل کا انتظام سندھ حکومت کررہی ہے ،مولانا 10 سال تک کشمیر کے نام پر روٹیاں توڑتے رہے ،عمران خان عالم اسلام کے لیڈر بن کر ابھرے ہیں،راشد محمود سومرو ہمارے بھائی ہیں مگربچوں کااستعمال برداشت نہیں کیا جائے گا مولانا کا مارچ ناکام ثابت ہوگا،لاڑکانہ کے عوام نے ظلم کا بدلہ زرداری گروپ سے لے لیا،پی پی کا سندھ سے صفایا ہوگیا،عذرا پیچوہو کے حلقے میں ایک مالی ویکسینیٹر کا کام کررہا تھا۔