اسلام آباد ( نیٹ نیوز)رواں مالی سال کے دوران ادویات اورطبی مصنوعات کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے 10 مہینوں میں ادویات اورطبی مصنوعات کی درآمدات پر پاکستان نے 929.355 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 3.54 فیصد زیادہ ہے ،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے ادویات اورطبی مصنوعات کی درآمدات پر 897.564 ملین ڈالر کازرمبادلہ صرف کیا تھا۔