لاہور(جنرل رپورٹر)ادویہ ساز اداروں کی تنظیم فارما بیورو نے ادویات اور ملازمین کی نقل و حرکت میں رکاوٹوں کے حوالے سے حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کر دی ہے ایگزیکٹو ڈائریکٹر فارما بیورو، عائشہ حق نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے ادویات اور ادویات بنانے والی کمپنیوں کے ملازمین کو لاک ڈائون میں استثنی حاصل ہے تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ارکان ادیات اور ملازمین کی نقل و حمل میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان رکاوٹوں کی وجہ سے دواؤں کی پیداوار اور ترسیل متاثر ہو رہی ہے جو آگے چل کر بہت بڑے مسئلے کی شکل اختیار کرسکتی ہے ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ادویات اور فارما کمپنیوں کے ملازمین کی نقل و حمل میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے اور ادویات کی آزادانہ نقل و حمل کو یقینی بنایا جائے ۔