مکرمی !اس سال اگست کامہینہ ہمارے لئے جشن آزادی، عید کی خوشیاںاورساتھ ہی کشمیری بہن بھائیوں پربھارتی ظلم وستم کااضافی دکھ بھی لایا ہے، آج ہم پاکستان میں مکمل آزادی کے ساتھ عیدقربانی دینی جوش وجذبے کے ساتھ مناسکتے ہیں تویہ آزادی کی نعمت کے سبب ممکن ہے ورنہ بھارت میں توگائے کی توہین پرمسلمانوں کوقتل کر دیا جاتا ہے، خودکو سیکولر کہنے والے بھارتی ہندوایک جانورکی محبت میں انسانوں کی جان کے دشمن ہیں۔کسی جانورکے احترام میں انسانوں کوقتل کرناکسی بھی معاشرے کیلئے شرمناک اورانسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارتی انتہاء پسند مسلمانوں کو عیدپرگائے کی قربانی نہیں کرنے دیتے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مسلمانوں کو بھارت میں کسی قسم کی آزادی حاصل نہیں توپھرڈیڑھ کروڑ کشمیری مسلمانوں کو بھارتی دہشتگردوں کی حوالے کیسے کیا جاسکتا ہے؟ (امتیازعلی شاکر،لاہور)