لاہور(کلچرل رپورٹر ) شالیمار تھیٹرلاہور میں دو ملتانی مٹیاروں کا جوڑ پڑگیا۔تفصیلات کے مطابق بندیا روڑ بھٹہ چوک لاہور پر واقع شالیمار تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامہ ’’محبت کرنا منع ہے ‘‘میں دو ملتانی مٹیاراں ثناء خان اور دیدار ملتانی اپنی مست ادائوں اور دھماکے دار ڈانس آئٹم کی بدولت لاہوری ڈرامہ شائقین کے دلوں کی رونق بنی ہوئی ہیں اور شالیمار تھیٹر میں نئے ڈرامے نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں ، دونوں اداکارائیں پہلی بار لاہور میں ایک ساتھ پرفارم کر رہی ہیں اور ان کی زبرست پرفارمنس کے لاہور میں چرچے ہو رہے ہیں ،سٹیج ڈرامہ ’’محبت کرنا منع ہے ‘‘کے پروڈیوسر ملک طارق جبکہ تحریرو ہدایات ڈاکٹر اجمل ملک کی ہے ۔