لا ہو ر (سپیشل رپو ر ٹر)انویسٹی گیشن پولیس ڈیفنس بی کی کارروائی۔ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 2ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ محمد یاسین اور اس کا ساتھی مرزا مبین بیگ شامل۔ گرفتار ملزمان سے موبائل فونز،موٹر سائیکل, نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد۔ دریں اثناء لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او عاصم جہانگیر کے مطابق ملزمان میں شاہد،نواز،شاہ ریز اور نادر شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے 6 موٹر سائیکل ، 9موبائل فون،اسلحہ اور گولیاں برآمد کیں۔