مکرمی !انٹرنیٹ دورِ جدید کی ایک بہت ہی مفید اور بہترین ایجاد ہے جس کے ذریعے ہم جو بھی معلومات حاصل کرنا چاہئے وہ سیکنڈز میں حاصل کر لیتے ہیں جہاں اسکے بے شمار فائدے ہیں تو وہاں اس کے کچھ حد تک نقصانات بھی ہیں جیسا کہ ہر طرح کا مواد ہمیں باآسانی انٹرنیٹ پر مل جاتا ہے جسکا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے وطنِ عزیز کی نوجوان نسل خود کو تاریخیوں میں دھکیل رہی ہے وطنِ عزیز کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے بد قسمتی سے ایک مسئلہ جس میں نوجوانوں کی اکثریت شکار ہوتی چلی جارہی ہے جیسا کہ فحش مواد دیکھنے سے معاشرے میں بہت سی برائیاں جنم لیتی ہیں جس میں دماغ کا کینسر ، بے اولاد افراد کا بڑھ جانا ، طلاق کی شرح میں اضافہ ، مثبت سوچ کا ختم ہونا ، ڈپریشن ، اضطرابی بیماری اور کم عمری میں بالغ ہونا شامل ہیں‘ ہمارے معاشرے میں اس موضوع پر کبھی بھی آواز نہیں اٹھائی گئی اور نا ہی اس پر بات کی جاتی ہے۔ والدین کو اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھنی چاہئے تاکہ ہم اپنی نوجوان نسل کو اس برائی سے بچا سکیں ۔ (رومائسہ حسین ،کراچی)