پشاور(سٹاف رپورٹر) تھا نہ بھا نہ ماڑی کے علاقہ رامداس چوک کے قریب ٹریفک پولیس آفیسر کو چوروں نے گرفتار کرنے کی کوشش کے دوران فائر نگ کر کے شہید کردیا۔ بھا نہ ماڑی چوک میں سب انسپکٹر اجمیر شاہ ڈیو ٹی سرانجام دے رہا تھا کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو مشتبہ افرادفرار ہورہے تھے ۔سب انسپکٹر اجمیر شاہ نے موٹر سائیکل پرپیچھے بیٹھے ہوئے شخص کو پکڑ لیا جس نے ٹریفک پولیس اہلکار پراندھا دھند فائرنگ کردی جس سے اجمیر شاہ ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔ بعدازاں بھانہ ماڑی میں فائرنگ سے شہید اہلکارکی نمازہ جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی جس میں پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی ، پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔