فیصل آباد(آصف سدھو) منشیات کیس میں گرفتار سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اﷲ کا ایک اور قریبی دست راست تھانیدار روپوش ہو گیا ہے ۔ راناثناء اﷲ کی آشیر باد میں ہمیشہ چوکی سمن آباد میں تعینات رہنے والے اے ایس آئی واجد کا محکمہ میں معطلی کے بعد کوئی سراغ نہیں مل رہا اور پولیس افسران معطل تھانیدار کی تلاش میں ہیں، واجد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہیں مختلف تقریبات میں رانا ثنا کے داماد کے ساتھ بھی دیکھا جاتا رہاہے ۔ باوثوق ذرائع کے مطابق واجد نوکری کو خیرآباد کہہ کر بیرون ملک فرار ہونے کا رسک بھی لے سکتاہے ۔