اسلام آباد (آن لائن)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو ملک سے نکالنے کے لئے برطانوی حکومت پر دبائو کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں ایک عوامی پٹیشن دائر کی گئی ہے اس پٹیشن پر پانچ ہزار سے زائد شہریوں کے دستخط ہیں۔ پٹیشن میں برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے پاکستان کی غریب عوام کا خزانہ لوٹ کر لندن میں پناہ لینے والے اسحاق ڈار کو ملک بدر کیا جائے ۔ پٹیشن میں برطانوی حکومت کومتنبہ کیا گیا ہے کہ اگر اسحاق ڈار کو ملک بدر نہ کیا گیا تو عوام یہ سمجھے گی کہ برطانیہ غریب ممالک کے خزانہ کو لوٹنے والوں کیلئے آماجگاہ ہے اور اس تاثر سے برطانیہ کے تشخص کو شدید دھچکا لگے گا ۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پٹیشن نے دھوم مچا رکھی ہے اور عوام دھڑا دھڑ اس پٹیشن پر سائن کرکے آگے شیئر کررہے ہیں۔