لاہور (شوبز ڈیسک)اربن بیوٹی ڈاٹ پی کے کی تقریب ِ افتتاح ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی ۔تقریب میں فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ٹاپ ماڈلزاورمعروف شخصیات کے علاوہ دیگر افراد نے بھی شرکت کی۔شرکاء نے نہ صرف میک اپ کی تعریف کی بلکہ انتظامیہ کو میک اپ کے عالمی معیارات انتہائی کم قیمت میں عوام تک پہنچانے پر خصوصی مبارک باد بھی دی ۔اربن بیوٹی ڈاٹ پی کے کے ایک آفیشل نے انٹرویو کے دوران بتایا کہ ’’ہمارا مقصد صرف آن لائن میک اپ کی فروخت نہیں ہے بلکہ ہم معیار اور اعتماد پر اپنے برانڈ کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں ۔‘‘اربن بیوٹی ڈاٹ پی کے کے ذریعے ہم نہ صرف خصوصی رعائت پر آن لائن میک اپ کا سامان فروخت کرتے ہیں بلکہ صارفین کی آسانی کیلئے فری شپنگ اور کیش آن ڈلیوری جیسی سہولیات بھی فراہم کرتے ہیں ۔