لاہور( نمائندہ خصوصی سے )حکومت پنجاب نے اربن ڈویلپمنٹ اور انرجی سیکٹرز کی 3 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 14 ارب 66 کروڑ 31 لاکھ 58 ہزار روپے کی منظوری دے دی جن ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں لاہورمیں لیرک کالونی تا گلشن راوی زیر زمین سیوریج سسٹم کو بہتربنانے (ترمیمی) کیلئے 14 ارب 16 کروڑ 50 لاکھ کی منظوری بھی شامل ہے۔