کیرالہ(نیٹ نیوز)بھارت میں رواں برس کے موسم برسات کے دوران اب تک ہونے والی ہلاکتیں 202 ہو گئی ہیں سب سے زیادہ اموات کیرالا میں ہوئیں، کیرالا میں 88 افراد ہلاک ہوئے جبکہ40 افراد لاپتہ بھی ہیں۔ دوسرے نمبر پر کرناٹک رہا جہاں اڑتالیس انسان اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ گزشتہ برس کے موسم برسات میں450 افراد ہلاک ہوئے تھے ۔